پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر

03-03-2025

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کل صبح الیکشن کمیشن میں ہو گی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونا متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن  نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔