فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کر دی

03-03-2025

(لاہور نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی معطلی ختم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیفا  نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ہے جبکہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر  نے معطلی ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ شاہد کھوکھر کا کہنا ہے کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مسلسل سپورٹ پر فیفا اور اے ایف سی کے شکرگزار ہیں۔