لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینوں کا شیڈول تبدیل
03-01-2025
(ویب ڈیسک) پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔
قراقرم ایکسپریس، جو کہ پہلے سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوتی تھی، اب شام 7 بجے روانہ ہو گی، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج قراقرم ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک ریلوے سٹیشن پہنچ جائیں تاکہ ان کی سفر کی روانگی میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔