26نومبر احتجاج: ضمانتیں منظور ہونے پر 164 پی ٹی آئی کارکنان کی روبکاریں جاری

02-26-2025

(لاہور نیور) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے پر 164 پی ٹی آئی کارکنان کی روبکاریں جاری کر دیں۔

139 کارکنان کے خلاف دہشت گرد کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے، 25 کارکنان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، پی ٹی آئی کے 120 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کی تھیں۔ اڈیالہ جیل میں گرفتار کارکنان کی آج ہی رہائی کا امکان ہے جبکہ اٹک اور جہلم جیل میں قید کارکنان 1 سے 2 روز میں رہا ہوں گے، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مختلف تھانوں میں 12 سے زائد مقدمات درج ہیں۔