اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج

02-26-2025

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل  نے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے اسد عمر کے غیر حاضر ہونے پر عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ واضح رہے اسد عمر کیخلاف جناح ہاؤس لاہور اور عسکری ٹاؤن تھانے میں جلاؤ گھیراؤ، لڑائی اور توڑ پھوڑ  کے مقدمات درج ہیں۔