شمع سٹاپ مین فیروزپور روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر دکانوں میں گھس گیا

02-26-2025

(لاہور نیوز) شمع سٹاپ مین فیروزپور روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر دکانوں میں گھس گیا۔

حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا، پان شاپ منہدم جبکہ متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا، حادثے کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان ٹوٹ پھوٹ گیا، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ دوسری جانب مسلم ٹاؤن فلائی اوور پر گتوں سے بھرے ٹرک کی بریک فیل ہونے پر ٹرک میٹرو بس کے جنگلے سے ٹکرا گیا جس سے جنگلے کو نقصان پہنچا، حادثے کے باعث فیروزپور روڈ پر ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔