ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خوارج جہنم واصل

02-23-2025

(لاہور نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز میں7خوارج جہنم واصل کر دیئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق 23 فروری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ مدی اور درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز  نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مدی میں 3 جبکہ درابن میں 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔