گوہر رشید کے ساتھ شادی کرکے بھی کبریٰ خان بے یقینی کا شکار، اداکارہ کی ویڈیو وائرل

02-23-2025

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ کبریٰ خان کی گوہررشید سے شادی کے بعد بھی یقینی کی صورتحا ل کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کی مختلف ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں نہایت خوش نظر آر ہے ہیں۔شادی کی تقریبات میں شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی شریک ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کبریٰ خان کے کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر کبرٰی خان بے یقینی اور کسی کشمکش میں مبتلا ہیں۔انسٹاگرام پر کبرٰی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کہ مایوں کی تقریب کی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ،‘ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ یہ ساری خوشیاں ہماری ہیں’۔ اسی پوسٹ میں ادکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل ان لمحات اور خوشیوں کو محفوظ رکھنے کی دعا کی اپیل بھی کی۔سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی شادی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور نوبیاہتا جوڑے کو دعائیں دیں۔