نو مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر وکلا حتمی دلائل کیلئے طلب

02-22-2025

(لاہورنیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے دو مقدمات میں دائر ضمانتوں پر سماعت کی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانتوں پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانتیں دائر کر رکھیں ہیں۔دوسری جانب عدالت نے وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا جبکہ سماعت 9اپریل تک ملتوی کردی۔