پاک آرمی کے زیر اہتمام استور رٹو سنو فیسٹیول کا افتتاح، پیرا گلائیڈنگ و دیگر کھیلوں کا انعقاد

02-22-2025

(لاہور نیوز) پاک آرمی کے زیر اہتمام استور رٹو سنو فیسٹیول کا افتتاح ہو گیا۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، افتتاحی تقریب میں سول و عسکری افسران سمیت سیاحوں اور شائقین نے شرکت کی، میوزیکل پروگرام، شپ ریس، پیرا گلائیڈنگ و دیگر کھیلوں کا انعقاد ہوا۔کھلاڑیوں نے فن کا مظاہرہ کیا، ثقافتی سٹالز بھی لگائے گئے۔