تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق
02-22-2025
(ویب ڈیسک) تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان پولیس کےمطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں کلیم اللہ، محسن اور لیاقت شامل ہیں، جاں بحق اور زخمی چاروں نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی لیکن ڈرائیور ایئر بیگ کھلنے کے باعث محفوظ رہا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، جاں بحق نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔