نارووال: آوارہ کتوں کی بھرمار، بچوں کی جان خطرے میں پڑ گئی

02-22-2025

(ویب ڈیسک) نارووال کے تلونڈی بھنڈراں میں آوارہ پاگل کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔

سکول جاتے ہوئے طلبہ و طالبات کو روزانہ ان کتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے سکول جانے کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں نے 6 بکریوں کو چیر پھاڑ ڈالا جن میں سے 4 بکریاں موقع پر ہی مر گئیں جبکہ 2 بکریاں زخمی حالت میں ہیں۔ آوارہ کتوں کے خوف سے شہری بچوں کو اپنے گھروں تک محدود کرنے پر مجبور ہیں اور بچے خوف کی وجہ سے سکول بھی جانے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔ مقامی افراد  نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری طور پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس بڑھتے ہوئے خطرے سے بچا جا سکے۔