موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف جاری

02-20-2025

(ویب ڈیسک) موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف عوامی سہولت کے پیش نظر جاری ہے۔

موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف کا سلسلہ جاری ہے، موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں ریلیف سے 42 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں، ایک ہی روز میں موٹرسائیکل لرننگ و ریگولر لائسنس کے اجرا کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کی مدت کو ختم کیا گیا، پنجاب میں پہلی بار موٹرسائیکل لائسنس کے اجرا میں اتنا بڑا ریلیف مہیا کیا گیا، گزشتہ 5 ماہ سے صوبہ بھر میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے خصوصی مہم جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 5 ماہ کے دوران 11 لاکھ 3 ہزار سے زائد شہریوں کو ریگولر موٹرسائیکل کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، پاکستان کے تمام صوبوں سے اب تک لاکھوں شہری موٹرسائیکل لائسنس کے ریلیف سے مستفید ہو چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق موٹرسائیکل کے لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف عوامی سہولت کے پیش نظر جاری رہے گا، موٹرسائیکل کا لائسنس حاصل کرنیوالے شہری اس ریلیف سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف صوبہ بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹریفک کے ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ انتظار و قطار سے بچنے کیلئے لائسنس سینٹرز 24 گھنٹے فعال بنائے گئے ہیں۔