پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
02-20-2025
(لاہور نیوز) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 23 فروری سے 26 فروری تک امتحان کا شیڈول جاری کر دیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی میونسپل آفیسر کا امتحان لیا جائے گا، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سائیکالوجسٹ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ سمیت دیگر امتحان لئے جائیں گے، یہ امتحانات لاہور سمیت پنجاب کے 5 شہروں میں منعقد ہونگے۔ فیصل آباد، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی امتحان لئے جائیں گے۔