برائلر گوشت کے دام 595 روپے فی کلو کی سطح پر مستحکم

02-20-2025

(لاہور نیوز) فارمی مرغی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی، حکومتی دعوؤں کے برعکس ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگائی بڑھنے لگی۔

برائلر گوشت کے دام 595 روپے فی کلو کی سطح پر مستحکم ہیں، مارکیٹ میں صافی گوشت من مانے داموں پر فروخت کیا جا رہا ہے، دو روپے اضافے سے فارمی انڈے 268 روپے درجن ہو گئے۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں اور 7 پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، پیاز 100 ، ٹماٹر 70 ، لہسن 740 ، ادرک 500 روپے کلو تک بیچا جا رہا ہے، پھلوں میں کیلا درجہ اول 300، درجہ دوم 220 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، سیب 420 ، امرود 260 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔