پولیس کی بروقت کارروائی، 60 کلو منشیات سمیت ملزم گرفتار کر لیا
02-19-2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک رکشہ سوار ملزم منشیات کی سپلائی کرنے جا رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تاہم ملزم نے رکشہ چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کر کے ملزم سفیان کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی توقیر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے ملزم سے 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی اور رکشہ بھی قبضہ میں لے لیا۔