لاہور: ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے، کئی علاقوں میں بوندا باندی
02-19-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بادلوں کے ڈیرے ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں
شہر میں ہلکی بارش اور ہواؤں کے چلنے سے جاتی سردی کو بھی بریک لگ گئی، سردی کی شدت محسوس کی جانے لگی۔ موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد اور ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگیں۔