لاہور میں میچز کے لئے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی نے بھی کمر کس لی
02-19-2025
(لاہور نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، لاہور میں میچز کے لئے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی نے بھی کمر کس لی۔
چیمپئنز ٹرافی کے بخار نے نوجوانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہر میں ہر جانب کھیلوں کے میدان سج گئے ، پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی نے بھی شائقین کا لہو گرمانے کے لئے ویکلی سپورٹس گالا کا آغاز کر دیا، سپورٹس ویک کا تھیم برجوں کے نام پر رکھا گیا۔ سپورٹس ویک کی افتتاحی تقریب میں ٹیموں نے دُھوم دھڑکے سے گراؤنڈ میں انٹری دی ، چاروں جانب جیسے بہار کے رنگ بکھر گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے کھلاڑیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے، ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں کانٹے دار مقابلہ کیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا زندہ دلانِ لاہور کھیلوں کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔ پی یو سی پی کے گراؤنڈ میں ہرسُو بہار کے رنگ بکھر گئے، کھلاڑیوں نے کھیلوں کو خوب انجوائے کیا۔