چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا

02-18-2025

(لاہور نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکرٹری کو تبدیل کر دیا گیا۔

گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیا گیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس  نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ واضح رہے اس سے قبل نور مرزا سیکرٹری ٹو چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔