تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
02-18-2025
(ویب ڈیسک) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522، کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،504، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 منسوخ کی گئی۔ دوسری طرف کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 اور کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 بھی اڑان نہ بھر سکی۔