9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار
02-18-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سندر میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 جنسی درندوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے علاقے سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بچی کو ورغلا کر زیادتی کی نیت سے حویلی میں لے گئے تھے تاہم ڈولفن فورس بروقت پہنچی اور کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت احمد اور قادر کے ناموں سے ہوئی جنہیں سندر تھانے کے حوالے کردیا گیا جبکہ بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی طرف سے بروقت رسپانس پر ٹیم کو شاباش دی ہے۔