پانچ پولیس افسروں کو ڈی آئی جی کی پوسٹ مل گئی

02-16-2025

(لاہور نیوز) حکومت نے ڈی آئی جی عہدہ کے پانچ پولیس افسروں کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینئر پولیس آفیسر عمران کشور کو ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کی خالی سیٹ پرتعینات کیا گیا ہے۔  منصور علی رانا کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب مقرر کر دیا گیا ہے۔ فیصل علی راجہ کو  ایلیٹ فورس پنجاب  کا ڈی آئی جی بنا دیا گیا ہے۔  خرم شہزاد حیدر کو ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے اور  سید امین خان بخاری کو  پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد میں ڈپٹی کمانڈر بنا دیا گیا ہے،  پنجاب کانسٹیبلری کے ڈپٹی کماندر کا رینک ڈی آئی جی کے برابر ہوتا ہے۔