لاہور: 11 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل

02-16-2025

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے 11 انچارج انویسٹی گیشن کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈی آئی انویسٹی گیشن  نے کارکردگی کی بنیاد پر انچارجز تبدیل کر دیئے، سب انسپکٹر گوہر اقبال انچارج انویسٹی گیشن سندر سے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار تعینات، انسپکٹر عمران پاشا ہیڈکوارٹرز سے انچارج سندر تعینات، سب انسپکٹر آصف علی شفیق آباد سے انچارج انارکلی، انسپکٹر عرفان سعید انچارج انارکلی سے ہیڈ کوارٹر کلوز، سب انسپکٹر علی رضا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج بادامی باغ  جبکہ سب انسپکٹر رضوان عطا کو بادامی باغ سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا۔  اسی طرح انسپکٹر جاوید حسین ہیڈ کوارٹر سے انچارج لیاقت آباد تعینات، سب انسپکٹر خادم علی لیاقت آباد سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز، انسپکٹر محمد انور انچارج سبزہ زار سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز، سب انسپکٹر شاہد محمود ہیڈ کوارٹر سے انچارج گلشن راوی جبکہ انسپکٹر نذیر احمد گلشن راوی سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز تعینات کیا گیا ہے۔