شہباز شریف اور آصفہ بھٹو نے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرا دیں

02-14-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے تحفے میں ملنے والی اپنی اپنی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان  نے الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی، جسے وزیر اعظم  نے گزشتہ روز ہی توشہ خانہ میں جمع کروا دیا تھا، کابینہ سیکرٹریٹ نے بھی گاڑی توشہ خانہ میں جمع ہونے کی تصدیق کر دی۔ اسی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے بھی ترک صدر کی جانب سے تحفہ میں ملنے والی الیکٹرک گاڑی توشہ خانہ میں جمع کرا دی ہے۔