محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کی پیش گوئی

02-14-2025

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔

لاہور میں آج سورج کرنیں بکھیرنے میں مصروف ہے جس سے سردی اور خنکی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی، آئندہ ہفتے شہر میں چالیس فیصد بارش کے امکانات موجود ہیں۔ آلودہ شہروں میں لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 228 ریکارڈ کی گئی ہے، ماہرین کی جانب سے شہریوں کو آلودہ فضا سے خود کو محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔