پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان، نئی قیمت کی سمری تیار
02-14-2025
(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے نئی قیمت کی سمری تیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے کمی کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد ایک لٹر پٹرول 257.13 روپے سے کم ہو کر 254.64 روپے کا ہو جائے گا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے کمی کی تجویز ہے جس کے بعد ایک لٹر ڈیزل 267.95 روپے سے کم ہو کر 258.84 روپے کا ہو جائے گا۔ اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی، وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی حتمی منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔