باغوں کے شہر میں سردی کی شدت میں کمی
02-14-2025
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر میں سردی کی شدت میں کمی ہونے لگی۔
صوبائی دارالحکومت میں سورج کی کرنوں سے درجہ حرارت بڑھنے لگا، فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہو گیا۔ سموگ کی اوسط شرح 237 تک جا پہنچی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، باغوں کے شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک جا پہنچا۔