خط کی باتیں سب چالیں، مجھے کچھ نہیں ملا: آرمی چیف

02-13-2025

(لاہور نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خط کی باتیں سب چالیں ہیں، مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔

وزیر اعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر خط ملا بھی تو پڑھوں گا نہیں بلکہ وزیر اعظم کو بھجوا دوں گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک بہت اچھے انداز سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔