صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ، سموگ کی شرح 186 ریکارڈ
02-13-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 186 ریکارڈ کی گئی۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ادھر باغوں کے شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے، شہر کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے لگی۔ دوسری جانب آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر ہے، مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں تاحال بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔