لاہور: شوٹرز کی فائرنگ سے زخمی تاجر ہسپتال میں چل بسا

02-12-2025

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ شالیمار میں شوٹر کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا تاجر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

تھانہ شالیمار پولیس کے مطابق شوٹرز  نے تاجر کو دکان سے واپسی پر بھرے بازار میں فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جس کے بعد فوری طبی امداد کیلئے اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس  نے بتایا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں ہیلمٹ پہنچے شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تاہم فائرنگ کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں  نے بھی دوڑیں لگا دیں۔ پولیس  نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بجھواتے ہوئے مقتول کے بھائی میاں حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ شوٹر  نے کاشف اور ریاض کی ایماء پر تھانہ باغبانپورہ کے قریب اسکے بھائی کو گولیاں ماریں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی ملزمان پولیس کی حراست میں ہوں گے۔