چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری

02-12-2025

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے چیئرمین چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی دوبارہ تعیناتی کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں سارہ احمد کی دوبارہ تعیناتی کی سفارش کی گئی، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی دوبارہ تعیناتی کی سمری کے قانونی سقم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سارہ احمد کو پہلی مرتبہ بطور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو 2018 میں تعینات کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سارہ احمد کی کارکردگی متاثر کن ہے، سارہ احمد کی بہترین کارکردگی نے چائلڈ پروٹیکشن کو نئی زندگی دی، ان کو دوبارہ تعینات ہونا چاہئے۔