جناح ہاؤس حملہ کیس: پولیس نے علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا

02-12-2025

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان کے خلاف 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو بے قصور قرار دے دیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی۔