اغواء برائے تاوان سیل نے لاپتہ ہونے والے بچوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا
02-12-2025
(لاہور نیوز) اغواء برائے تاوان سیل نے گھر سے لاپتہ ہونے والے 4 بچوں کو ٹریس کرکے بحفاظت ورثاء کے سپرد کر دیا۔
ڈی ایس پی میاں انجم توقیر نے بتایا شیخوپورہ سے لاپتہ ہونے والے 14 سالہ رمضان کو ٹریس کرکے بحفاظت والدین کے سپرد کیا گیا، اسی طرح 15 سالہ احسن، 13 سالہ فیضان اور 13 سالہ محمد یعقوب کو تلاش کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا، انسداد اغواء برائے تاوان سیل نے واٹس اپ اور سوشل میڈیا کمیونیکیشن کے ذریعے بچوں کو ٹریس کیا۔ ایس پی نارتھ فرقان بلال کا کہنا ہے اپنوں سے بچھڑوں کو ملانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، اغواء برائے تاوان سیل نے سال 2025 میں 13 بچوں کو ٹریس کرکے ملزمان کو جوڈیشل بھجوایا۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی میاں انجم توقیر اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔