پولیس اہلکاروں پر وکلاء کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق
02-12-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے مزنگ میں وکلاء کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی شاہد اور پولیس اہلکار جمیل جین مندر کے قریب ایک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنےگئے تھے، جہاں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران وکلاء نے ان پر مبینہ طور پر دھاوا بول دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وکلاء کےمبینہ تشدد کے باعث اے ایس آئی شاہد کی حالت غیر ہوگئی جو ہسپتال پہنچ کردم توڑگیا۔ پولیس نے شواہد جمع کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔