ایران سے تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید وسیع کریں گے، ملک محمد احمد خان

02-12-2025

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ایران سے تجارتی معاملات اور ثقافتی تعلقات کو مزید وسیع کریں گے۔

لاہور میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 46 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، صوبائی وزیر شافع حسین اور علماء سمیت اہم شخصیات کی شرکت ہوئی۔ اس موقع پر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ایران کو قومی دن پر پاکستانی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات بہت مضبوط ہیں، پاکستان ایران گیس پائپ لائن معاہدہ بھی دوستی کا ثبوت ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کچھ شر پسند عناصر پاک ایران تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انہیں ناکامی ہوئی، ایران کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ بھی دیا جائے گا۔