فارمی مرغی کا گوشت یکمشت 14 روپے مہنگا

02-11-2025

(لاہور نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کو مافیا کا ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

فارمی مرغی کا گوشت یکمشت 14 روپے مہنگا کر دیا گیا، فی کلو چکن کی قیمت 569 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں صافی گوشت 660 روپے تک بیچا جا رہا ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں بھی 3 روپے اضافہ، نئی قیمت 235 روپے مقرر کر دی گئی۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیاں اور 2 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے، مارکیٹ میں پیاز 75 کے بجائے 100، ٹماٹر 50 کے بجائے 70 ، لہسن 630 کے بجائے 740 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، ادرک 500، آلو 80 ، میتھی 50 اور بینگن 100 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔  پھلوں میں کیلا درجہ اول 250 ، درجہ دوم 160 روپے فی درجن بیچا جا رہا ہے، سیب 400 ، امرود 250 اور انار بدانہ 1150 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔