عمرہ پالیسی میں نرمی، پولیو سرٹیفکیٹ ایک روز پہلے کا بھی قبول ہو گا

02-11-2025

(لاہور نیوز) سعودی حکام نے عمرہ پالیسی میں نرمی کر دی، پولیو سرٹیفکیٹ ایک روز پہلے کا بھی قبول ہو گا۔

قانون میں نرمی کے بعد 250 زائرین عمرہ کیلئے لاہور سے سعودی عرب روانہ ہو گئے، سعودی ویزہ پالیسی کے باعث ایئرلائنز  نے عمرہ زائرین کو لاہور ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا تھا، لاہور نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پاکستانی حکام  نے سعودی حکام سے رابطہ کیا۔ عمرہ کیلئے جانیوالے افراد کیلئے 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین لگوانے کا سرٹیفکیٹ ہونا لازمی تھا تاہم لاہور سے جانیوالے زائرین کے پاس ایک روز یا ایک ہفتہ قبل کا پولیو سرٹیفکیٹ تھا، عمرہ کے ویزہ کیلئے اب پولیو سرٹیفکیٹ لگانا لازمی ہو گا چاہے وہ ایک روز قبل کا ہی ہو، ایک ماہ سے زائد رہنے کیلئے 4 ہفتے قبل والا پولیو سرٹیفکیٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی امیگریشن پالیسی کے تحت اب 30 روز کیلئے عمرہ پر جانیوالے زائرین کو ایک روز قبل کا سرٹیفکیٹ دینا لازمی ہو گا۔