ساندہ کے علاقے سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد
02-09-2025
(لاہور نیوز) ساندہ تھانہ کی حدود سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے،خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون دم توڑ چکی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 28 سالہ ردا کے نام سے ہوئی،مقتولہ کا گلا تیز دھار آلہ سے کاٹا گیا ہے،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑا ہے، غیرت یا ڈکیتی مزاحمت کا، اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں،خاتون کے شوہر اور دیگر افراد کو تحویل میں لیا گیا ہے۔