شیرا کوٹ: منشیات سمگلنگ کے الزام میں باپ اور بیٹی گرفتار

02-08-2025

(لاہورنیوز) پولیس نے شیرا کوٹ میں لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے باپ اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

شیرا کوٹ لاہور کے موبائلز سکواڈ  نے کارروائی کرتے ہوئے 11 کلو گرام چرس برآمد کرلی ۔ ترجمان کے مطابق ملزم خاتون کے ہمراہ پشاورسے لاہور چرس کی سپلائی دینےآ رہا تھا ۔ شیرا کوٹ کےعلاقہ میں لگے ناکے پر موجود اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو چیک کیا۔ گاڑی کی چیکنگ پر 11 کلوگرام چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کی پشاور سے لاہور منشیات  کی سپلائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ ملزمان کو تھانہ شیرا کوٹ منتقل کر دیا گیا۔