ڈی سی لاہور کا نشتر ٹاؤن کا دورہ، تجاوزات اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا
02-07-2025
(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے نشتر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فیروز پور روڈ، کماہاں نالہ، آہلو والا روڈ، کاہنہ اور ملحقہ آبادیوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے، صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو کینال روڈ مکمل صاف کرنے کا ٹاسک دے دیا جبکہ واسا کو کماہاں نالہ کی فوری صفائی کی ہدایت کر دی، ایم سی ایل کو تجاوزات کے خلاف سخت سے سخت کارروائیوں کا حکم بھی دے دیا گیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کے انتظامات یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کی جائیں، دوبارہ تجاوزات کی کوئی گنجائش نہیں، انہوں نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صاف، سرسبز اور تجاوزات سے پاک لاہور کے مشن پر عمل جاری ہے۔