دس فروری سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازم قرار
02-07-2025
(لاہور نیوز) دس فروری سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تمام پاکستانی ایئرلائنز کو اس حوالے سے مطلع کر دیا، 10 فروری سے کوئی بھی بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے سعودی عرب نہیں جا سکے گا۔ ایئرپورٹ کے بورڈنگ کارڈ سے قبل سرٹیفکیٹ دکھانا لازم ہو گا ورنہ آف لوڈ ہونا پڑے گا، البتہ سعودی عرب جانے والے گردن توڑ بخار کی ویکسین کے بغیر بھی سفر کر سکتے ہیں۔ گاکا کے مطابق مسافروں کے پاس کم ازکم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے، چھ ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہو گا، سعودی عرب کے شہری پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔