پرنس کریم آغا خان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی اسماعیلی فرقے کے جانشین نامزد
02-05-2025
(ویب ڈیسک) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی کو جانشین نامزد کر دیا گیا۔
پرنس رحیم الحسینی کو پرنس کریم آغا خان (مرحوم) کی وصیت کے مطابق جانشین نامزد کیا گیا ہے، یہ اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور سینئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال ہو گیا ہے، ان کی عمر 88 برس تھی، مولانا شاہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان) اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے۔ پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936 کو پیدا ہوئے، وہ پرنس علی خان کے فرزند تھے، پرنس کریم آغا خان 13 جولائی 1957 کو اسماعیلی جماعت کے 49ویں امام چنے گئے تھے۔