رہنما تحریک انصاف اعظم خان سواتی اٹک جیل سے رہا
02-03-2025
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی ضمانت دو دن قبل منظور کی تھی، ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کی روبکار جاری ہوئی۔ رہائی کے بعد رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی خیبر پختونخوا روانہ ہو گئے۔