9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر فرد جرم عائد
02-03-2025
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل اور سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو پر 9 مئی مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، زرتاج گل عدالت پیش نہ ہوئی ، پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے زرتاج گل اور خیال احمد کاسترو پر پولیس وین کو جلانے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔