شفیق آباد پولیس کی کارروائی، دو خاتون منشیات فروش گرفتار

02-03-2025

(لاہور نیوز) شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر دو خاتون منشیات فروش گرفتار کر لیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 10 کلو کے قریب منشیات برآمد ہوئیں، ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں منشیات فروخت کرتی تھیں، ملزمہ فائزہ اور بشیراں بی بی کے قبضہ سے 10 کلو چرس بھی برآمد ہوئی۔ ایس پی سٹی نے بتایا ملزمان منشیات کی سپلائی کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی تھیں، خاتون منشیات فروشوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔