چوہنگ: کار سوار شخص گھر کی دہلیز پر قتل
02-03-2025
(لاہور نیوز) چوہنگ میں کار سوار شخص کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ فائرنگ شروع ہو گئی، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ایس پی غیور احمد کے مطابق قتل ہونے والا شخص بچوں کو سکول چھوڑ کر آ رہا تھا، جاں بحق ہونے والا وکیل تھا، قتل کی وجہ ذاتی رنجش لگ رہی ہے۔