ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول، دستکاری کے سٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز

02-03-2025

(لاہور نیوز) لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں خواتین کے عالمی میلے کا انعقاد کیا گیا۔

ویمن آف دی ورلڈ فیسٹیول میں ادب، آرٹ، فلم، ورکشاپس، نمائش اور پینل گفتگو سمیت کئی سرگرمیاں ہوئیں، فیسٹیول میں خواتین کا جوش وخروش، ہلا گلا دیکھنے میں آیا، خواتین  نے تصاویر بھی بنوائیں، کھانے پینے اور دستکاری کے سٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز رہے۔ فیسٹیول میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس معاشرتی ہم آہنگی اور خواتین کی خودمختاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ برٹش قونصل پاکستان کے تعاون سے منعقدہ ویمن فیسٹیول کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے۔