تھانہ ہڈیارہ پولیس کی کارروائی، اشتہاری ملزم محسن کراچی سے گرفتار

02-01-2025

(لاہور نیوز) تھانہ ہڈیارہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سال سے قبل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محسن کراچی سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم  نے جائیداد کے تنازع پر 2021 میں شہری عمران کو قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد کراچی میں روپوش تھا۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا ملے گی۔