یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

01-31-2025

(ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے، یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے سے 6 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرول 2 سے 3 روپے فی لٹر مہنگا ہو سکتا ہے، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی، تجزیہ کاروں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود حکومتی ٹیکس اور درآمدی لاگت کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔