الحمرا ہال میں کلاسیک گائیک استاد شرافت علی خاں کی یاد میں شام غزل کا انعقاد

01-31-2025

(لاہور نیوز) الحمرا ہال میں معروف کلاسیک گائیک استاد شرافت علی خاں کی یاد میں شام غزل کی محفل سجی۔

اوصاف علی، انا ماریہ، ام لیلیٰ اور دیگر گلوکاروں کی پرفارمنس کو حاضرین نے خوب سراہا،غزل، ٹھمری، راگ اور دیگر اصناف موسیقی کا دلفریب آہنگ سب کو بھایا، شام غزل میں معروف صوفی بزرگ بابا بلھے شاہؒ کے کلام پر حاضرین جھومتے رہے۔ محفل میں موسیقی کے دلدادہ افراد نے بھرپور شرکت کی اور نوجوان گلوکاروں کی کاوش کو سراہا۔